سمندری طوفان ’اسنا‘ کراچی سے 120 کلومیٹر دور،چھٹا الرٹ جاری کردیا گیا

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)سمندری طوفان ’اسنا‘ کراچی سے 120 کلومیٹر دور ، جس کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے شمال مشرقی بحیرہ عرب میں سمندری طوفان اسنا کے حوالے سے چھٹا الرٹ جاری کر دیا ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ سندھ کے ساحل سے شمال مشرقی بحیرہ عرب پر آنے والا سمندری طوفان آسنا گزشتہ 6 گھنٹوں کے دوران مغرب کی جانب بڑھ گیا جس کے بعد کراچی سے اس کا فاصلہ 120 کے قریب رہ گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان بلوچستان کے ساحلی شہر اورماڑہ سے 250 کلومیٹر اور گوادر سے 440 کلومیٹر دور ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کے زیر اثر کراچی میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارش کا امکان ہے جب کہ بدین، ٹھٹھہ، سجاول، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان اور دیگر اضلاع میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
سندھ کے اضلاع دادو جب کہ بلوچستان کے اضلاع حب، لسبیلہ، آواران، کیچ اور گوادر میں یکم ستمبر تک بارش کا امکان ہے۔شدید بارشوں کے باعث مکران کے ساحلی علاقوں میں نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سمندر میں 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے جس کے باعث سندھ اور بلوچستان کے ماہی گیروں کو یکم ستمبر تک سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca