سمندری طوفان آج ساحل سے ٹکرائے گا،کراچی سے فیصلہ مزید کم ہوگیا

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )بحیرہ عرب کے سمندری طوفان ’بپر جوائے‘ نے اپنا رخ تبدیل کر لیا، کراچی کے ساحل سے ہٹنا شروع کردیا تاہم آج صبح 11 بجے پاکستانی حدود میں داخل ہوکر کیٹی بندر سے ٹکرائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان اب کراچی سے 275 کلومیٹر، ٹھٹھہ سے 300 کلومیٹر، کیٹی بندر سے 240 کلومیٹر دور ہے Buparjoy” ، شمال مشرق کی طرف بڑھ رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق طوفان آج شام کیٹی بندر اور بھارتی گجرات کے درمیان کہیں ٹکرائے گا، طوفان کے ساحل سے ٹکرانے پر ہوا کی رفتار 100 سے 120 کلومیٹر فی گھنٹہ ہو سکتی ہے جب کہ اس کی رفتار 140 کلومیٹر فی گھنٹہ  بھی ہو سکتی ہے۔

 سمندری طوفان بائپر جوئے کے پیش نظر کراچی بندرگاہ پر الرٹ جاری کردیا گیا

طوفان کے باعث منوڑہ جانے والا زمینی راستہ بھی منقطع ہوگیا ہے جب کہ ہاکس بے میں سمندر کی سطح بلند ہوگئی ہے۔

ٹھٹھہ، بدین اور دیگر اضلاع میں تیز ہواؤں کے جھونکے، ایمرجنسی نافذ، شہر قائد میں بوندا باندی، کٹی بندر کو خالی کرالیا گیا، گڈانی میں موجیں بلند ہیں، مزید تیز بارشوں کا خطرہ ہے۔

این ڈی ایم اے

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے متعلقہ اداروں کو مقامی زبان میں سائیکلون سے آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کی ہے۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ لوگ موسم کی صورتحال سے آگاہ رہیں اور ساحل سمندر پر جانے سے گریز کریں، ماہی گیر بھی کھلے سمندر میں کشتی رانی سے گریز کریں، مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں اور ہنگامی صورتحال میں ان سے تعاون کریں۔

کمشنر کراچی نے کسی بھی ممکنہ خطرے کے پیش نظر طوفان کے اختتام تک شہریوں کے ساحل سمندر پر جانے، ماہی گیری، کشتی رانی، تیراکی اور نہانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

انخلاء کا عمل جاری ہے۔

انتظامیہ، پاک بحریہ اور آرمی کی جانب سے ساحلی علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے، نیوی کے غوطہ خوروں نے سمندر میں پھنسے درجنوں ماہی گیروں کو بحفاظت نکال لیا۔

ساحلی علاقوں سے 73 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے، ہدایات کے باوجود کچھ لوگ اب بھی ساحلی علاقوں میں اپنا گھر بار چھوڑنے سے انکار کر رہے ہیں۔

دوسری جانب سمندری طوفان کے خطرے کے پیش نظر بلوچستان کی ساحلی پٹی پر بھی ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا ہے کہ کمشنر مکران اور قلات سمندری طوفان سے نمٹنے کے اقدامات کی نگرانی کریں، ماہی گیر سمندر کو بہترین سمجھتے ہیں اور صورتحال پر ان سے مشاورت کی جائے۔

وزیراعلیٰ کو ڈی جی پی ڈی ایم اے نے متوقع صورتحال کے مطابق امدادی سرگرمیوں کی تیاریوں پر بریفنگ دی، ڈی جی پی ڈی ایم اے اپنی ٹیم، مشنری اور امدادی سامان کے ساتھ گوادر میں موجود ہیں۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ صورتحال کی مسلسل نگرانی کرتے ہوئے اس کے مطابق لائحہ عمل تیار کیا جائے، سمندری طوفان میں ہر قسم کی ہنگامی صورتحال سے موثر انداز میں نمٹنے کی تیاریاں کی جائیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com