ڈیلی میل نے جھوٹے الزامات پر وزیراعظم شہباز شریف سے معافی مانگ لی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز) برطانوی اخبار ڈیلی میل نے وزیراعظم شہباز شریف پر 2019 میں شائع ہونے والے آرٹیکل میں سیلاب فنڈز میں کرپشن کا الزام لگانے پر معافی مانگ لی۔

وکلا نے عدالت کو بتایا کہ اخبار نے وزیر اعظم کے خلاف تمام الزامات واپس لے لیے ہیں۔

ایک وضاحت میں ڈیلی میل نے لکھا کہ شہباز شریف کے بارے میں ایک مضمون ‘ 14 جولائی 2019 کو شائع ہوا تھا۔ پاکستان کے قومی احتساب بیورو کی جانب سے شہباز شریف سے تفتیش بھی کی گئی

ڈیلی میل ہتک عزت: عدالت نے شہباز شریف کو جواب کے لیے وقت دینے سے انکار کر دیا

یاد رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں برطانوی عدالت نے ڈیلی میل ہتک عزت کیس میں وزیر اعظم شہباز شریف کے حکم امتناعی کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔

وزیر اعظم کے وکلا نے عدالت سے شہباز شریف کو جواب دینے کے لیے مزید وقت دینے کی استدعا کی تاہم عدالت نے وزیر اعظم کو مزید وقت دینے سے انکار کر دیا۔

عدالت نے کہا کہ شہباز شریف اور ان کے داماد علی عمران نے عدالت میں ڈیلی میل کے دفاع کا ابھی تک جواب نہیں دیا۔
وکلا کا کہنا تھا کہ ‘چونکہ وزیراعظم پاکستان مصروف ہیں، جواب دینے کے لیے مزید وقت دیا جائے جس پر جسٹس میتھیو نکلن نے جواب دیا کہ عدالت میں وزیراعظم اور عام آدمی برابر ہیں’۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary
    Urdu world Canada

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca