ا
ردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیو ز )ماحولیاتی تحفظ و موسمیاتی تبدیلی کینیڈا نے اعلان کیا ہے کہ پریریز اور شمالی علاقوں میں پھیلنے والی جنگل کی آگ کے نتیجے میں ملک بھر میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک پہنچ چکی ہے۔
متعدد صوبوں اور علاقوں میں خصوصی فضائی معیار کے بیانات اور انتہائی خطرے کے صحت کے انتباہات جاری کر دیے گئے ہیں۔متاثرہ علاقوں میں مانیٹوبا، سسکیچیوان، شمال مغربی اونٹاریو، فورٹ سمپسن ،وِنی پَیگ، فلن فلون، لا رونج، نارتھ بے، سڈبری
ٹورنٹو اور گریٹر ٹورنٹو ایریا (GTA) ،مغربی کیوبیک اور شمالی خلیجی پٹی شامل ہیں
ہوا کے معیار کا انڈیکس
کئی مقامات پر ایئر کوالٹی انڈیکس 10 یا اس سے اوپر جا چکا ہے، جو "انتہائی خطرہ” کی درجہ بندی میں آتا ہے۔ انڈیکس میں اضافے کی بنیادی وجہ فضا میں بلند سطح پر موجود دھواں ہے جو ہائی پریشر سسٹمز کے باعث زمین کی سطح تک پہنچ رہا ہے۔
ماہرین کی وارننگ
ماہر موسمیات سرج بیسنر نے خبردار کیا ہے کہ فضا میں موجود یہ دھواں نہ صرف مرئیت کو متاثر کر رہا ہے بلکہ انسانی صحت پر بھی شدید اثر ڈال سکتا ہے۔ خاص طور پر جن افراد کو زیادہ خطرہ لاحق ہے ان میں بچے اور شیر خوار،حاملہ خواتین، بزرگ افراد، دمہ یا دل کی بیماری کے مریض
شا مل ہیں ۔
حفاظتی اقدامات کی ہدایت
غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں، بیرونی سرگرمیاںملتوی کریں ، ماسک یا فلٹر استعمال کریں ، پانی کا زیادہ استعمال کریں ، ایئر کوالٹی اپڈیٹس باقاعدگی سے ملاحظہ کریں
برٹش کولمبیا، البرٹا اور کیوبیک میں خطرہ نسبتاً کم ہے، تاہم وہاں بھی فضائی معیار کے خصوصی بیانات جاری کیے گئے ہیں تاکہ عوام پیشگی احتیاطی تدابیر اختیار کر سکیں۔