البرٹا میں نشہ کے خصوصی علاج کا آغاز، پہلا مرکز شمال مغربی کیلگری میں تعمیر ہوگا،ڈینیئل اسمتھ

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)البرٹا کا پہلا جبری منشیات علاج مرکز شمال مغربی کیلگری میں تعمیر کیا جائے گا، جو رائل اوک محلے کے قریب، کیلگری ریمانڈ سینٹر اور فارنزک سائیکاٹری سینٹر کے نزدیک واقع ہوگا۔

یہ منصوبہ یو سی پی (UCP) کے "کمپیشنیٹ انٹروینشن پلان” کا حصہ ہے، جس کے تحت اہلِ خانہ، ڈاکٹرز یا حتیٰ کہ پولیس بھی شدید نشے کے عادی افراد کو زبردستی علاج کے لیے بھیج سکے گی۔

صوبائی حکومت کے مطابق اس مرکز میں 150 بیڈز ہوں گے، جہاں ڈیٹاکس (نشہ چھڑانے) اور تھیراپی کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ یہ مرکز 2029 میں کھلنے کی توقع ہے۔

وزارتِ انفراسٹرکچر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ ایک پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مکمل ہوگا، جس میں کامیاب بولی دہندہ ڈیزائن، تعمیر اور معاہدے کی مدت کے دوران سہولت کی دیکھ بھال کا ذمہ دار ہوگا۔ اہلِ درخواست کے لیے رجسٹریشن اکتوبر کے آخر تک کھلی رہے گی۔

جبری علاج کا موضوع متنازع رہا ہے۔ کچھ ماہرین کے مطابق یہ ضروری ہے کیونکہ کئی افراد خود علاج نہیں کراتے اور اس سے طبی نظام اور پولیس کے وسائل پر دباؤ بڑھتا ہے۔
وزارتِ انفراسٹرکچر کے بیان میں کہا گیاکمپیشنیٹ انٹروینشن سینٹرز ضروری ہیں تاکہ مریض کے علاج کی مدت کے دوران ایک محفوظ، منظم اور انفرادی نگہداشت کے لیے طبی نگرانی میں سہولت فراہم کی جا سکے۔”

تاہم ناقدین کہتے ہیں کہ صوبائی منصوبہ مناسب تحقیق پر مبنی نہیں ہے۔
کیلگری یونیورسٹی کے کمیِنگ اسکول آف میڈیسن کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ربیکا ہینز-ساہ کا کہنا ہے:
"جبری علاج کے حق میں شواہد مضبوط نہیں ہیں، بلکہ زیادہ تر منفی نتائج سامنے آئے ہیں۔ اس لیے مجھے شک ہے کہ یہ فیصلہ کتنی سائنسی تحقیق پر مبنی ہے اور اس میں دیگر عوامل بھی شامل ہو سکتے ہیں۔”

جبری علاج مراکز کے منصوبے کا اعلان حکومت نے اپریل میں بل 53 پیش کرتے ہوئے کیا تھا۔ اس وقت وزیرِ اعلیٰ ڈینیئل اسمتھ نے اسے "آخری حل” قرار دیا تھا۔

اسمتھ نے کہا ہے کہ جو لوگ "صحیح ذہنی حالت  میں ہیں وہ اب بھی اپنا طبی علاج خود چن سکیں گے، لیکن جو اپنے یا دوسروں کے لیے خطرہ ہوں گے، انہیں یہ حق حاصل نہیں ہوگا۔

یہ قانون افراد کو تین ماہ تک محفوظ سہولیات میں اور چھ ماہ تک کمیونٹی کیئر سینٹرز میں رکھنے کی اجازت دیتا ہے۔

کیلگری اور ایڈمنٹن دونوں میں ایک ایک جبری علاج مرکز بنایا جائے گا، جبکہ صوبہ مجموعی طور پر 11 نشہ علاج مراکز تعمیر کرنے کا عزم رکھتا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔