ڈینیئل اسمتھ کا اجرت نہ بڑھانے کا فیصلہ،البرٹا 15 ڈالر فی گھنٹہ کے ساتھ کینیڈا میں سب سے پیچھے

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)البرٹا کی وزیرِاعلیٰ ڈینیئل اسمتھ اپنی صوبے کی کم از کم اجرت کا دفاع کر رہی ہیں جو ایک بار پھر کینیڈا میں سب سے کم ہونے جا رہی ہے۔ بدھ سے اونٹاریو، مینیٹوبا، سسکیچیوان، نووا اسکوٹیا اور پرنس ایڈورڈ آئی لینڈ میں کم از کم اجرت میں اضافہ ہو رہا ہے، جس کے بعد البرٹا سب سے پیچھے رہ جائے گا جہاں فی گھنٹہ اجرت 15 ڈالر ہے۔

اسمتھ کا کہنا ہے کہ البرٹا میں دیگر سہولتیں موجود ہیں جیسے کہ کوئی صوبائی سیلز ٹیکس نہیں، اور ان کے مطابق اجرت میں اضافہ کرنے سے نوجوانوں میں بے روزگاری کی بلند شرح کا حل نہیں نکلے گا۔ البرٹا کی موجودہ شرح 2018 میں اس وقت کی این ڈی پی حکومت نے مقرر کی تھی، جب یہ کینیڈا کی سب سے زیادہ اجرت تھی۔ لیکن اس کے بعد دیگر صوبوں نے اپنی شرحیں بڑھا لیں جبکہ البرٹا وہیں کا وہیں رہا۔

 یہ خبر بھی پڑھیں :البرٹا،اساتذہ کی ممکنہ ہڑتال،والدین کے لیے مالی معاونت کا اعلان

صوبے میں 2019 سے 18 سال سے کم عمر طلبہ کے لیے الگ کم از کم اجرت مقرر ہے جو 13 ڈالر فی گھنٹہ ہے۔ اپوزیشن این ڈی پی نے مطالبہ کیا ہے کہ اجرت میں اضافہ کیا جائے اور اسے افراطِ زر کے ساتھ منسلک کیا جائے۔

کیلگری میں پریس کانفرنس کے دوران اسمتھ نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے روزگار بڑھانے کے پروگرام پہلے ہی شروع کیے جا چکے ہیں اور یہی بہترین راستہ ہے۔ ان کے مطابق اگر ان پروگراموں کے نتیجے میں بے روزگاری کی شرح کم ہونے لگے تو پھر مزید بات چیت ہو سکتی ہے، لیکن وہ نہیں چاہتیں کہ آجر پر مزید بوجھ ڈالا جائے۔

بدھ کے بعد اونٹاریو میں کم از کم اجرت 17.60 ڈالر فی گھنٹہ  پرنس ایڈورڈ آئی لینڈ اور نووا اسکوٹیا میں 16.50 ڈالر فی گھنٹہ، مینیٹوبا میں 16 ڈالر فی گھنٹہ اور سسکیچیوان میں 15.35 ڈالر فی گھنٹہ ہو جائے گی، جبکہ البرٹا 15 ڈالر کے ساتھ سب سے کم رہے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔