134
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکی حکومت کے 237,000 ملازمین کا ڈیٹا ہیک کر لیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ ٹرانسپورٹیشن کے 237000 حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملازمین کے ذاتی ڈیٹا کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔
محکمہ نے ملازمین کے ڈیٹا کی ہیکنگ کے حوالے سے کانگریس کو خط لکھا۔ امریکی ٹرانسپورٹیشن حکام نے ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا ملازمین کا ڈیٹا کسی مجرمانہ سرگرمی میں استعمال ہوا ہے۔ ہیکر نے سرکاری ملازمین کے مالیاتی امور سے متعلق سیکشن کو نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں
کیا امریکہ بھی دیوالیہ ہونے کے قریب ہے ؟
ہیکر کی تلاش جاری ہے۔محکمہ ٹرانسپورٹیشن کے مطابق معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور محکمے کے نظام تک رسائی کو منجمد کر دیا گیا ہے۔ سسٹم کو محفوظ بنانے کے بعد سسٹم کو ملازمین کے لیے کھول دیا جائے گا۔