اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا اور سنیتا آہوجا کی طلاق کی خبریں حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، جس سے مداحوں میں تشویش پھیل گئی۔ تاہم اب ان کی بیٹی ٹینا آہوجا نے ان خبروں کی سختی سے تردید کر دی ہے۔
ہندوستان ٹائمز سے گفتگو میں ٹینا نے کہا کہ یہ سب افواہیں ہیں اور وہ اس پر کوئی توجہ نہیں دیتیں۔ انہوں نے مداحوں کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ ان کے والد گووندا اس وقت ملک میں نہیں ہیں۔
ٹینا نے مزید کہا کہ وہ اپنے خوبصورت خاندان کے ساتھ خوش قسمت محسوس کرتی ہیں اور میڈیا، مداحوں اور چاہنے والوں کی محبت اور حمایت کے لیے شکر گزار ہیں۔