کینیڈا ایشیائی مارکیٹ میں ایل این جی کی فراہمی میں امریکہ کو پیچھے چھوڑے گا،ڈیوڈ ایبی

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)برٹش کولمبیا کے پریمیئرڈیوڈ ایبی نے کہا ہے کہ کینیڈین اقدار ایشیائی بازاروں کو لیکوئفائیڈ نیچرل گیس (ایل این جی) پہنچانے کی دوڑ میں ملک کی کامیابی کی کنجی ہیں، خاص طور پر جب کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ الاسکا میں اس صنعت کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔

ایبی نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ کینیڈا ایک قابلِ اعتماد شراکت دار ہے جو ایندھن کو براہِ راست اور کم لاگت پر ایشیا پہنچا سکتا ہے، جبکہ ٹرمپ نے دیگر ممالک کو “ذلیل اور توہین آمیز” انداز میں پیش کیا ہے اور ان کی واحد فکر امریکہ ہے۔
ایبی نے اپنے بیان کے دوران ہیسلا نیشن کے ساتھ 2 کروڑ ڈالر کے معاہدے کا اعلان کیا، جو سیڈر ایل این جی پروجیکٹ کے انفراسٹرکچر کی حمایت کرے گا۔
یہ پروجیکٹ برٹش کولمبیا کے شمالی ساحل کے قریب کیٹیمیٹ میں ایک فلوٹنگ ایل این جی ٹرمینل ہوگا۔ایبی نے کہا کہ سیڈر ایل این جی دنیا کا پہلا مقامی اکثریتی ملکیت والا ایل این جی فیسلٹی ہوگا، جو کینیڈا کی معیشت کو متنوع بنانے اور امریکہ پر انحصار کم کرنے میں مدد دے گا۔
ڈیوڈ ایبی نے مزیدکہا کہ ٹرمپ بے بنیاد اور غیر قانونی فیصلے” کرتے ہیں جو اپنی سوشل میڈیا ویب سائٹ Truth Social کے ذریعے اعلان کرتے ہیں، اور ایسے شراکت دار پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا جو اچانک توانائی کی فراہمی روک دے یا ٹیکس اور ٹیرف بڑھا دے
انہوں نے کہااگر آپ ایشیا کی حکومت ہیں اور ایک قابلِ اعتماد توانائی فراہم کنندہ کی تلاش میں ہیں جو اچانک آپ کی رسائی بند نہ کرے، تو آج کل کوئی بھی امریکہ کی طرف نہیں دیکھ رہا۔
ایل این جی کینیڈا فیسلٹی سے پہلا بڑا فیول شپمنٹ اس موسم گرما کے شروع میں ایشیا روانہ ہوا تھا۔ٹرمپ کی حمایت میں الاسکا کے سینیٹر ڈین سالیوان اور گورنر مائیک ڈنلیوی نے ایک بیان دیا تھا جس میں جاپانی وزیر اعظم شگیری ایشیبا کے ساتھ ملاقات کے دوران امریکی ایل این جی کی تاریخی برآمدات کی تعریف کی گئی۔ہ
یسلا نیشن نے کلیگری کی کمپنی پمبینا پائپ لائن کارپوریشن کے ساتھ شراکت کی ہے، اور سیڈر ایل این جی منصوبہ 2028 کے آخر تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔
بی سی گرین پارٹی نے اس فیصلے کو “غیر ذمہ دارانہ” قرار دیا اور کہا کہ یہ فیصلہ صوبے کی فوسل فیول پر انحصار کو مزید بڑھائے گا اور ماحولیاتی اہداف کو پورا کرنے میں رکاوٹ بنے گا۔گرین پارٹی کے عارضی لیڈر جیرمی ویلیریوٹ نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ ماحولیاتی، عوامی صحت اور کمیونٹی کی بہتری کے لیے پائیدار ترقیاتی راستے اپنائے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔