دن کی نیند دماغ کی صحت کیلئے مدد گار قرار

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ دن کے وقت سونا بڑھاپے میں ڈیمنشیا سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

یونیورسٹی کالج لندن میں کی گئی ایک تحقیق میں سائنسدانوں نے 40 سے 69 سال کی عمر کے 378,932 برطانویوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں

یادداشت کمزور ہونے سے بچنے کیلئے گہری نیندضروری ہے

جائزے سے پتا چلا کہ کچھ لوگ جینیاتی وجوہات کی بنا پر دن کے وقت سوتے ہیں۔ اسکینز سے پتہ چلتا ہے کہ دن میں سونے والوں کا دماغ 2.6 سے 6.5 سال چھوٹا ہوتا ہے۔مطالعہ کی سینئر مصنف ڈاکٹر وکٹوریہ گارفیلڈ کے مطابق، دن کے وقت مختصر وقت کی نیند کچھ لوگوں میں دماغی صحت کو برقرار رکھنے میں مدد کر سکتی ہے۔ امید ہے کہ اس تحقیق سے دن کی نیند کے بارے میں مختلف خرافات کو دور کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید پڑھیں

جنک فوڈ گہری نیند کیلئے نقصان دہ قرار

دوپہر کے اوائل میں 30 منٹ سے کم کی نیند بہترین ہوسکتی ہے۔ یہ عمل رات کو کافی نیند نہ آنے سے دماغ کو پہنچنے والے نقصان سے بچا سکتا ہے۔پچھلے سال کیے گئے ایک سروے کے مطابق، پانچ میں سے ایک برطانوی کا کہنا ہے کہ وہ دن میں باقاعدگی سے سوتے ہیں، بوڑھے لوگوں کے ساتھ یہ شرح زیادہ ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔