417
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) نیوزی لینڈ میں تباہ کن سمندری طوفان گیبریل سے 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ کی تاریخ کے بدترین طوفان کے باعث ملک بھر میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی۔
نیوزی لینڈ میں طوفان کے بعد امدادی کارروائیوں میں فوج نے بھی حصہ لیا۔ سمندری طوفان گیبریل کی شدت میں قدرے کمی آئی ہے لیکن امدادی کارروائیوں کے دوران لاشیں اور زخمی اب بھی مل رہے ہیں
فوجی ہیلی کاپٹروں نے گھروں کی چھتوں پر پھنسے شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔ اس دوران چھتوں سے 4 لاشیں بھی ملی ہیں۔طوفان نے ملک میں تباہی مچا دی۔ ساڑھے دس ہزار افراد بے گھر ہو گئے جبکہ املاک کو بھی نقصان پہنچا۔
یہ بھی پڑھیں
مشرقی کینیڈا میں سمندری طوفان فیونا نے تباہی مچاد ی
نیوزی لینڈ کے وزیراعظم نے سمندری طوفان میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قوم نے کئی نسلوں میں اتنا تباہ کن طوفان نہیں دیکھا۔ لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔