انڈیا،سکول کے کھانے سے مردہ سانپ برآمد، 100بچے ہسپتال منتقل

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) انڈیا کے ضلع ارریہ کے ایک اسکول کے تیار کردہ کھانے میں مردہ سانپ ملا جس کے بعد درجنوں بچے بیمار ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آمونہ مڈل سکول وارڈ نمبر 21 میں واقعے میں متاثرہ بچوں سے متعلق حکام نے بتایا کہ 100 بچوں کا علاج کیا جا رہا ہے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

یہ بھی پڑھیں

گیمبیا میں بھارتی کمپنی کا کھانسی کا شربت پینے سے 66 اموات

ارریہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ڈی ای او)راج کمار نے کہا کہ دوپہر کا کھانا کھانے والے تمام اسکولی بچوں کو فوربس گنج سب ڈویژنل ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور خوش قسمتی سے سبھی خطرے سے باہر ہیں۔ واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے اور قصورواروں کو بخشا نہیں جائے گا۔

مزید پڑھیں

کھانسی کے شربت سے بچوں کی ہلاکت ، بھارتی کمپنی کیخلاف مقدمے کی سفارش

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایک این جی او کو اسکول میں مڈ ڈے میل فراہم کرنے کے لیے تفویض کیا گیا تھا اور کھانے کا انتظام ان کی ذمہ داری ہے۔ جرم ثابت ہونے پر ینگو کا لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com