ڈیڈ لائن کے آخری روز 21 ہزار افغان شہری طورخم کے راستے افغانستان گئے۔ پاکستان میں غیر قانونی غیر ملکیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کی تیاریاں کر لی گئیں۔
مہلت ختم ہوتے ہی کراچی میں کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا، صدر کے قریب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 تارکین وطن کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔
افغان کمشنریٹ کے مطابق پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی ملک بدری کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں
پاکستان میں غیر قانونی مقیم افغانیوں کا انخلا شروع،61 ٹرک 03 خاندانوں کو لیکر طور خم پہنچ گئے
ہولڈنگ سینٹر میں نادرا کا عملہ زیر حراست افغان شہریوں کا بائیو میٹرک ڈیٹا اکٹھا کرے گا جس کے بعد انہیں طورخم کے راستے افغان حکام کے حوالے کیا جائے گا۔
سرکاری حکام کے مطابق نان اسٹاپ ٹرین افغان باشندوں کو کراچی سے روہڑی کے راستے چمن بارڈر لے جائے گی۔ بلوچستان میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کراچی سے شام کو خصوصی ٹرین روانہ ہوگی جو رات بھر سندھ کا سفر کرے گی اور پھر دن میں سندھ واپس آئے گی۔
یہ بھی پڑھیں
پاکستان میں بڑھتے ہوئے جرائم،غیر قانونی طور پر مقیم 11 لاکھ افغان باشندوں کو بے دخل کرنے کا فیصلہ
ذرائع کے مطابق غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن کے پہلے 3 روز تک روزانہ 500 افغان باشندوں کو 10 بسوں کے ذریعے چمن بھیجا جائے گا، روزانہ 780 سے 800 افغان باشندے ٹرین کے ذریعے واپس جائیںگے۔