عصمت دری،بھارتی مغربی بنگال میں سزائے موت کا بل منظور

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ٹرینی ڈاکٹر کے ریپ اور قتل کے بعد بھارتی ریاست مغربی بنگال کی قانون ساز اسمبلی نے منگل کو اپراجیتا ویمن اینڈ چائلڈ بل 2024 منظور کر لیا۔ایک مختصر بحث کے بعد، بنگال اسمبلی نے متفقہ طور پر بل منظور کیا، جس میں متاثرہ کی موت یا مستقل معذوری کی صورت میں عصمت دری کرنے والوں کے لیے سزائے موت کا مطالبہ کیا گیا ہے۔اس بل میں انڈین سول پروٹیکشن ایکٹ، 2023 اور بچوں کے تحفظ سے متعلق جنسی جرائم (POCSO) ایکٹ، 2012 کی مختلف شقوں میں بھی ترامیم کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بل کو پہلے مغربی بنگال کے گورنر اور پھر بھارت کے صدر کو منظوری کے لیے بھیجا جائے گا۔کلکتہ میں خاتون ٹرینی ڈاکٹر کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا، ڈاکٹر ہسپتال چھوڑ کر سڑکوں پر آگئے۔مغربی بنگال بھارت کی پہلی ریاست ہے جس نے عصمت دری، اجتماعی عصمت دری، بچوں کے خلاف جنسی جرائم سے متعلق مرکزی قوانین میں ترمیم کی ہے۔واضح رہے کہ 9 اگست کو کلکتہ کے آر جی کار اسپتال سے وابستہ خاتون ٹرینی ڈاکٹر کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا، 31 سالہ لیڈی ڈاکٹر کی لاش آر جی کار میڈیکل کالج کے کمرے سے ملی تھی۔ کلکتہ اور پوسٹ مارٹم میں خاتون۔ ڈاکٹر نے زیادتی کی تصدیق کی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca