37 قیدیوں کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکی صدر جو بائیڈن نے سزائے موت کے 37 قیدیوں کی سزاؤں کو عمر قید میں تبدیل کر دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق صدر جو بائیڈن نے 37 وفاقی قیدیوں کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا۔ صدارتی اعلان نے پھانسی کے منتظر وفاقی قیدیوں کی تعداد کم کر کے تین کر دی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلیاں میری انتظامیہ کی وفاقی سزائے موت پر پابندی سے مطابقت رکھتی ہیں۔

بائیڈن کا کہنا ہے کہ دہشت گردی اور اجتماعی قتل کے مجرموں کے لیے سزائے موت برقرار رہے گی۔امریکی میڈیا کے مطابق 2013 کے بوسٹن میراتھن بم دھماکے کے مجرم زوخر سارنائیف کی سزائے موت برقرار ہے۔اس کے علاوہ جنوبی کیرولینا میں سیاہ فام چرچ پر حملے کے مجرم ڈیلن روف کی سزائے موت کو بھی برقرار رکھا گیا ہے۔اس کے علاوہ پٹسبرگ میں عبادت گاہ پر حملے کے مجرم رابرٹ بوورز کی سزائے موت کو بھی برقرار رکھا گیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com