اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) فٹبالر لیونل میسی کو قتل کی دھمکیاں ملی ہیں۔دو مسلح افراد نے لیونل میسی کے سسرالی رشتہ داروں کی سپر مارکیٹ میں فٹبالر کیلئے دھمکی آمیز پیغام چھوڑا اور فائرنگ بھی کی۔
فٹبالر لیونل میسی پر کی گئی فائرنگ سے پولیس کے مطابق کوئی زخمی نہیں ہوا ۔
یہ بھی پڑھیں
میسی کاجادو چل گیا ،ارجنٹائن دنیائے فٹبال کا حکمران بن گیا
اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ حملہ آور میسی کے پیچھے کیوں آئے تھے۔حملہ آوروں نے ایک کارڈ بورڈ پر پیغام چھوڑا ہے جس میں لکھا ہے ’میسی، ہم تمہارا انتظار کررہے ہیں، جاکن ایک منشیات اسمگلر ہے اور وہ اب تمہارا خیال نہیں رکھے گا‘۔
لیونل میسی نے اب تک اس واقعہ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے اور وہ اس وقت پیری سینٹ جرمین کی طرف سے فٹبال کھیل رہے ہیں۔
مزید پڑھیں