ہانگ کانگ کی رہائشی عمارتوں میں خوفناک آ تشزدگی ، اموات 128 تک پہنچ گئیں، درجنوں لاپتہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز) ہانگ کانگ کی متعدد رہائشی عمارتوں میں لگنے والی ہولناک آگ نے تباہی مچا دی

جس کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر 128 ہوگئی ہے، جبکہ 79 سے زائد زخمی ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ حکام کے مطابق کئی افراد اب بھی لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق آتشزدگی کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی، البتہ ابتدائی اندازوں کے مطابق عمارتوں کی بیرونی کھڑکیوں پر نصب پولیسٹرین شیٹس اور تحفظی جال نے آگ کو تیزی سے پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ یہ مواد عام طور پر عمارتوں کی بیرونی تزئین و آرائش اور مرمت کے دوران استعمال کیا جاتا ہے۔
واقعے سے چند دن قبل ان عمارتوں میں مرمت اور ری نوویشن کا کام جاری تھا، جس کے دوران حفاظتی معیار کے ممکنہ فقدان پر شک کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ اسی سلسلے میں انسداد بدعنوانی کمیشن نے 8 افراد کو گرفتار کیا ہے جن میں ایک مقامی انجینیئرنگ کمپنی کا ڈائریکٹر بھی شامل ہے۔ ان افراد پر کرپشن اور حفاظتی اقدامات میں غفلت برتنے کے شبہات ہیں۔پولیس اور فائر حکام متاثرہ عمارتوں کے اندر جا کر شواہد اکٹھے کر رہے ہیں، جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے محرکات اور ذمہ داری کے تعین کے لیے تحقیقات کو مکمل ہونے میں تین سے چار ہفتے لگ سکتے ہیں۔

حکومت نے حادثے میں متاثر ہونے والے خاندانوں کے لیے عارضی پناہ گاہیں، بحالی مراکز اور سپورٹ سینٹرز قائم کر دیے ہیں، جہاں انہیں رہائش، خوراک، اور ضروری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔یہ آتشزدگی ہانگ کانگ کی گزشتہ 70 سالہ تاریخ کی بدترین آگ قرار دی جا رہی ہے، جس نے شہر کو شدید صدمے اور سوگ میں مبتلا کر دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد شہر بھر میں عمارتوں کے حفاظتی معیارات کے جامع جائزے کی ضرورت بڑھ گئی ہے تاکہ مستقبل میں ایسے سانحات سے بچا جا سکے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں