قرضوں اور سود کی ادائیگیوں نے پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن داؤ پرلگا دیا ،مالی بحران سنگین

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)750 ارب روپے کے قرضوں اور سود کی ادائیگیوں نے پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن داؤ پر لگاتے ہوئے پی آئی اے کا مالی بحران سنگین ہو گیا۔۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے مختلف ایئرپورٹس کی گراؤنڈ ہینڈلنگ کمپنیوں کو ادائیگیاں نہیں ہوسکی، پی آئی اے نے سعودی عرب کو 45 لاکھ ڈالر اور ترکی کے استنبول ایئرپورٹ کو 30 ملین ڈالر ادا کرنے ہیںجبکہ مالی بحران کے باعث لیز پر لیے گئے طیاروں کی ادائیگی نہیں ہو سکی۔
لیز پر لیے گئے طیاروں کے ڈھائی ملین ڈالر سے زائد واجب الادا ہیں جب کہ پی آئی اے کے 4 بو ئنگ 777 طیارے اسپیئر پارٹس اور مرمت کی کمی کے باعث گراؤنڈ کیے گئے ہیں جس سے اربوں روپے کا نقصان ہوا۔
یورپ اور برطانیہ کے لیے پروازوں کی بندش سے 187 ارب کا نقصان ہوا، پی آئی اے کا مجموعی خسارہ 112 ارب روپے سے تجاوز کر گیا، جس کے باعث پی آئی اے کے 4 بوئنگ 777 اور 5 ایئر بس 320 طیارے گراؤنڈ ہونے کا خدشہ ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca