مغربی ممالک جانے والے تارکین وطن کو گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ 

رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا کے محکمہ داخلہ نے ایک خط میں کہا ہے کہ وفاقی وزارت داخلہ کو تیسرے ممالک (سوائے پاکستان یا افغانستان) جانے والے غیر قانونی تارکین وطن کی فہرست موصول ہوئی ہے اور ان ممالک میں جانے والوں کو گرفتارنہیں کیا جائے گا.

یہ فیصلہ غیر قانونی تارکین وطن کی رضاکارانہ وطن واپسی کے لیے یکم نومبر کی آخری تاریخ گزرنے کے چند دن بعد سامنے آیا ہے۔

ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ بہت سے غیر قانونی تارکین وطن پاکستان آئے ہیں لیکن وہ یورپ، امریکہ اور مختلف دیگر مغربی ممالک جانے کا ارادہ رکھتے ہیں  انہیں گرفتاری سے مستثنیٰ قرار دیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ جب اگست 2021 میں افغان طالبان افغانستان میں برسراقتدار آئے تو 15 لاکھ سے زائد افغان شہری پاکستان میں داخل ہوئے  ان میں سے نصف سے زائد افغان شہریوں نے یورپ، امریکا اور دیگر ممالک میں آباد ہونے کے لیے اقوام متحدہ میں درخواستیں دیں۔ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (UNHCR) کے ساتھ خود کو رجسٹر کرایا۔

واضح رہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کی رضاکارانہ وطن واپسی کی آخری تاریخ 30 نومبر گزر چکی ہے تاہم غیر قانونی تارکین وطن کی رضاکارانہ وطن واپسی کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کل 7,135 غیر قانونی افغان تارکین وطن جن میں 3,400 بچے بھی شامل ہیں، کل طورخم بارڈر کراسنگ کے ذریعے افغانستان جانے کے لیے رضاکارانہ طور پر پاکستان سے روانہ ہوئے۔ 17 ستمبر سے اب تک مجموعی طور پر 167 ہزار 861 افغان مہاجرین خیبر پختونخوا چھوڑ کر افغانستان جا چکے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا