289
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزارت توانائی نے سحر، افطار اور تراویح کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزارت توانائی نے سحر، افطار اور تراویح کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں حکومت نے عوام کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان کر دیا، وزارت توانائی کے مطابق سحر، افطار اور تراویح کے اوقات میں بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
وزارت توانائی نے ملک کی تمام بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایات جاری کر دی ہیں، بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لیے آپریشن سرکل کی سطح پر کنٹرول رومز قائم کیے جائیں گے۔
وزارت توانائی کے ترجمان کے مطابق سحری سے ایک گھنٹہ پہلے، ایک گھنٹہ بعد اور افطار سے ایک گھنٹہ پہلے اور 3گھنٹے کے بعد زیرو لوڈ مینجمنٹ ہوگی۔
ٹرانسفارمر خراب ہونے کی صورت میں اضافی ٹرانسفارمرز اور ٹرالیاں دستیاب ہوں گی، سب ڈویژن کی سطح پر شکایات کے ازالے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان المبارک میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کی ہدایات جاری کر دی ہیں