تحریک انصاف کے 45 ارکان قومی اسمبلی کا استعفے واپس لینے کا فیصلہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے 45 ارکان قومی اسمبلی نے استعفے واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف قومی اسمبلی میں واپسی کے لیے تیار ہے، چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر 45 ارکان نے استعفے واپس لینے کے لیے اسپیکر کو ای میل کر دی ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی ارکان نے الیکشن کمیشن سے استدعا کی ہے کہ وہ اپنے استعفے واپس لے رہے ہیں، اگر سپیکر ہمارے استعفے قبول بھی کر لیں تو انہیں ڈی نوٹیفائی نہ کیا جائے۔

قبل ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری بیان میں سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر نے کہا کہ چونکہ سپیکر ابھی تک تمام اراکین اسمبلی کے استعفے قبول نہیں کر رہے اس لیے پارٹی چیئرمین کی ہدایات کے مطابق 44 اراکین اسمبلی کے استعفے واپس لئے لیے گئے ہیں۔
پارٹی کے 44 ارکان کے ناموں کی فہرست شیئر کرتے ہوئے سابق وزیر نے مزید لکھا کہ سپیکر قومی اسمبلی کو ای میل کر چکے ہیں، اگلا مرحلہ اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی کا ہو گا۔
یاد رہے کہ چند روز قبل اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے 35 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کر لیے تھے جس کے بعد تحریک انصاف کے قومی اسمبلی کے مستعفی ہونے والے اراکین کی مجموعی تعداد 79 ہو گئی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca