عمران خان کوعدالت سے واپسی پر گرفتار کرنے کا فیصلہ، ایف آئی اے لاہور کی 4 رکنی ٹیم تشکیل

 

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی ہدایات پر ایف آئی اے لاہور کی 4 رکنی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور سرفراز خان ورک کی سربراہی میں ٹیم مقامی پولیس کی مدد سے عمران خان کو گرفتار کرے گی۔ عمران خان کو گرفتاری کے بعد اسلام آباد  ٹیم کے حوالے کیا جائے گا۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی ٹیم نے پہلے عمران خان کو زمان پارک سے گرفتار کرنے کا منصوبہ بنایا تھا تاہم کارکنوں کے شدید ردعمل کو دیکھتے ہوئے اب انہیں ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد گرفتار کیا جائے گا۔ اس حوالے سے ایف آئی اے اور پولیس نے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

پولیس ایف آئی اے کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ ایف آئی اے اور پولیس کے اعلیٰ حکام نے اس حوالے سے وکلا کی مختلف تنظیموں سے مشاورت بھی مکمل کر لی ہے تاکہ وکلاء کے درمیان کوئی تصادم نہ ہو۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com