229
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر نیب لاہور نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق عثمان بزدار 14ویں مرتبہ طلبی کے باوجود نیب لاہور میں پیش نہیں ہوئے، سابق وزیراعلیٰ کے وکیل نے استدعا کی کہ عثمان بزدار آج بھی پیش نہیں ہوسکے، نیب نے عثمان بزدار کے وکیل کی درخواست مسترد کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں عثمان بزدار کو آج نیب نے بلا لیا
عثمان بزدار کی عدم پیشی پر نیب حکام نے چیئرمین قومی احتساب بیورو سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست کی۔ نئے آرڈیننس کے تحت عثمان بزدار کو دوران تفتیش گرفتار کیا جا سکتا ہے۔
نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے آرڈیننس کا اطلاق عثمان بزدار پر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سرکاری اراضی کا کیس، بزدار کے خلاف مقدمات درج
یاد رہے کہ عثمان بزدار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات، تقرری و تبادلے، معاہدوں میں بے ضابطگیوں اور عثمان بزدار اور ان کے اہل خانہ پر 9 ارب سے زائد اثاثے بنانے کا کیس زیر تفتیش ہے۔
نیب ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ عثمان بزدار کے خلاف گندم برآمدگی کیس بھی زیر تفتیش ہے۔