اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پنجاب اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد 14 روز میں کارروائی کی جائے گی۔
اسمبلی ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں دوست محمد مزاری کے خلاف پہلی تحریک عدم اعتماد ختم ہو گئی ہے، اس لیے ان کے خلاف دوبارہ تحریک عدم اعتماد جمع کرائی جائے گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے وزیر اعلی پنجاب کے انتخاب سے متعلق ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کے فیصلے کو نہ صرف کالعدم قرار دیا تھا بلکہ پرویز الہی کو وزیر اعلی پنجاب نامزد بھی کیا تھا۔