اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )2 ماہ بعد بلوچستان حکومت کو نیشنل انرجی پالیسی پر عملدرآمد کرنا یاد آگیا، کوئٹہ میں تمام شادی ہالز اور ریسٹورنٹس رات 10 بجے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
توانائی بحران ، بازار رات 8 بجے،شادی ہالز10 بجے بند ہونگے
کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمان بلوچ کی زیر صدارت نیشنل انرجی پالیسی پر عملدرآمد کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری انرجی بشیر بازئی، چیمبر آف کامرس اور مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اجلاس میں وفاقی توانائی پالیسی اور توانائی بحران کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے جس کے مطابق شہر کے تمام شادی ہالز اور ریسٹورنٹس رات 10 بجے بند کر د ئیے جائیں گے جب کہ مرکزی کاروباری علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے مختلف تجاویز پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ .
حکومت کا شادی ہالز رات 10 بجے اور بازار 8:30 بند کرنے کا اعلان
اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ شہر کے دیگر نواحی علاقوں میں رات 8.30 بجے کاروبار بند کر دیا جائے گا، ضلعی انتظامیہ پہلے مرحلے میں شادی ہالز اور ریسٹورنٹس پر پابندی کے نوٹس جاری کرے گی۔