اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پی ٹی آئی کی ریلی کے روٹ میں آنے والے تمام تعلیمی ادارے آج دوپہر 12 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق کی آج زمان پارک سے داتا دربار تک ریلی کے حوالے سے کمشنر محمد علی رندھاوا نے ریلی کے روٹ پر آنے والے تمام اسکول اور کالج دوپہر 12 بجے بند کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
لاہور میں پھردفعہ 144 نافذ،جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کردی گئی ،رینجر ز طلب
سیکرٹری سکولز، ہائر ایجوکیشن، ڈپٹی کمشنر، سیکرٹری آئی اینڈ سی کو بھی آگاہ کیا گیا۔سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سرکلر روڈ پر دکانیں بھی دوپہر 12 بجے بند کر دی جائیں گی۔
مزید پڑھیں
ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو لاہور میں ریلی کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کرلیا
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اتوار کو انتخابی مہم کے سلسلے میں جلسے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد لاہور کی انتظامیہ نے ایکشن لیتے ہوئے شہر میں دفعہ 144 نافذ کر دی تھی اور پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کر دی تھی۔ ۔ تاہم بعد ازاں ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو مشروط طور پر آج لاہور میں جلسے کی اجازت دے دی۔