169
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) آئندہ بجٹ میں 15 کروڑ آمدنی والوں پر سپر ٹیکس جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایف بی آر ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے دوران 15 کروڑ آمدنی والوں پر 1 فیصد سپر ٹیکس اور 20 کروڑ آمدنی والوں پر 2 فیصد سپر ٹیکس عائد کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں
دس ماہ کے دوران پاکستان کا ٹیکس شارٹ فال 400 ارب روپے تک پہنچ گیا
ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے دوران 25 کروڑ سالانہ آمدن پر 3 فیصد سپر ٹیکس عائد کیا جائے گا، آئندہ مالی سال کے دوران 30 کروڑ سالانہ آمدن پر 5 فیصد سپر ٹیکس عائد کیا جائے گا۔
مزیدپڑھیں
آئندہ مابجٹ میں دکانداروں پر ٹیکس عائد کرنے کا امکان
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے دوران 30 کروڑ سے زائد آمدنی پر 10 فیصد سپر ٹیکس عائد کیا جائے گا، سپر ٹیکس آٹوموبائل، مشروبات، کیمیکل، فرٹیلائزر، اسٹیل اور سیمنٹ کے شعبوں پر لگایا جائے گا۔