ملک بھر میں بجلی کے بڑھتے ہوئے بحران کے بعد سولر انرجی ٹاسک فورس نے ملک میں سرکاری عمارتوں کو شمسی توانائی میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹاسک فورس کے اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ سرکاری عمارتیں سولر انرجی پر منتقل کی جائیں
اجلاس کے بعد جاری بیان میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملک میں شمسی توانائی کی پیداوار بڑھانے کے لیے مختلف اقدامات کیے گئے
انہوں نے کہا کہ اجلاس میں توانائی کے تحفظ او فروغ کے لیے پالیسی بنانے پر بھی غور کیا گیا
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ چھوٹے صارفین کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے لیے سبسڈی اسکیم پر بھی غور کیا گیا۔ سولر پینلز کے استعمال سے گرڈ سٹیشنز کو اضافی بجلی بھی فروخت کی جا سکے گی، 4 ہزار سے 5 ہزار میگاواٹ کے منصوبوں پر جلد کام شروع ہو جائے گا، سولر انرجی کے کاروبار کو مراعات دی جائیں گی، ٹاسک فورس اپنی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی۔