اسلام آباد اور پنجاب میں فوج کی تعیناتی ختم کرنے کا فیصلہ

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )امن و امان کی صورتحال میں بہتری کے بعد اسلام آباد اور پنجاب میں فوج کی تعیناتی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

چیف کمشنر آفس نے وفاقی دارالحکومت میں فوج کی تعیناتی ختم کرنے کے لیے وزارت داخلہ کو خط ارسال کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عوامی مفاد میں 10 مئی کا نوٹیفکیشن واپس لیا جائے۔

مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے فوج کو تعینات کیا گیا، وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال تسلی بخش ہے۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے بھی فوج کو واپس بھیجنے کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا۔ فوجی دستے 9 مئی کے واقعات کے بعد تعینات کیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں پرتشدد واقعات کے پیش نظر فوج طلب کی گئی تھی، وفاقی دارالحکومت میں 10 مئی کو دفعہ 245 کا اطلاق کیا گیا تھا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com