اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) حکومت نے آئی ایم ایف کے مطالبے پر بجلی کی بنیادی قیمت میں 4 روپے 96 پیسے فی یونٹ اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
وزارت خزانہ اور نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں اضافے کے مسودے پر اتفاق کرلیا
بجلی کی قیمتوں میں اضافہ یک دم یا مرحلہ وار کیا جائے گا۔ اس حوالے سے فیصلے پر مشاورت جاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اوسط ٹیرف فی یونٹ قیمت 24 روپے 82 پیسے سے بڑھ کر 30 روپے تک پہنچ جائے گی، ٹیکسز اور سلیبس سے فی یونٹ کی اوسط قیمت 50 روپے تک پہنچ جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافے سے متعلق فیصلہ نوٹیفکیشن کی صورت میں ہوگا۔