اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز) پنجاب میں ریسکیو کا دائرہ کار وسیع کریں گے ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کیا انہوں نے کہا کہ رواں سال مزید 86 تحصیلوں میں ایمرجنسی سروس کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا، ایمرجنسی سروس کو پنجاب کی تمام تحصیلوں تک بڑھایا جائے گا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 قابل قدر اور قابل فخر ادارہ ہے۔ ریسکیو کا ادارے چوہدری پرویزالہٰی کے سابق دور میں شروع کیا گیا تھا اس ادارے نے انسانیت کی بہت خدمت کی یہ شاید ان کی سیاسی زندگی کاسب سے بہترین کام تھااس ادارے نے لاکھوں کو ریسکیو کیا اب اس کا دائرہ کار مزید بڑھایا جائے گا۔