پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن کے لیے نئی ٹرافی متعارف کرانے کا فیصلہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن کے لیے نئی ٹرافی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن کے آغاز سے قبل 9 فروری کو ٹرافی کی رونمائی کے لیے شالیمار باغ لاہور کا انتخاب کیا گیا ہے، پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی ٹرافی کی نقاب کشائی کریں گے۔
پی ایس ایل میں شریک تمام ٹیموں کی فرنچائزرز کو بھی ایونٹ میں مدعو کیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ نئی ٹرافی کو 25 کیرٹ سونے کے استعمال سے مزید وسیع بنایا گیا ہے جب کہ سیزن سات میں استعمال ہونے والی ٹرافی دوبارہ پیش نہیں کی جائے گی اور دفاعی چیمپئن لاہور قلندر کے پاس رہے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا آغاز 13 فروری سے ملتان میں ہوگا جب کہ ایونٹ کا فائنل 19 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل 8 کے لیے کمنٹیٹرز اور پریزنٹرز کے ناموں کا اعلان کردیا، پی سی بی کے سابق چیئرمین رمیز راجہ کا نام شامل نہیں ہے۔
پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے دوران ایلن ولکنز، بازید خان، ڈینی موریسن، ڈیرن گنگا، ڈومینک کارک پر مشتمل پینل میں 15 کمنٹیٹرز اور دو پریزنٹرز ہوں گے۔ ، مارک بچر، نک نائٹ، ثنا میر، سکندر بخت، سائمن ڈول، عروج ممتاز، ورنن فلینڈرز اور وقار یونس انگریزی میں کمنٹری دیں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca