اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )جی ایچ کیو حملہ کیس سمیت 9 مئی کے دو مقدمات میں چیئرمین تحریک انصاف کو نامزد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مقدمات میں نئی دفعات کے اضافے کے ساتھ چیئرمین پی ٹی آئی کو منصوبہ ساز نامزد کیا جائے گا۔ دفاعی اور حساس تنصیبات پر حملوں کے مقدمات میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی مزید شقیں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نئی دفعات شامل کرنے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو بھی ملزم نامزد کیا جائے گا۔
شہداء کے ورثاء سوال کررہے ہیں 9 مئی کے منصوبہ ساز کب کٹہرے میں آئیں گے ،فوجی ترجمان
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی گرفتار ہونے کی صورت میں حساس مقامات پر حملوں کی منصوبہ بندی کرنے، کارکنوں کو اکسانے اور بھڑکانے کے الزامات عائد کیے جائیں گے اور زیر تفتیش ملزمان کے بیانات کی روشنی میں ملزمان کا نام لیا جائے گا۔
9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کے لیے واضح پیغام ہے کہ انہیں معاف نہیں کیا جائے گا،بلاول بھٹو
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو ملزم نامزد کرنے کا فیصلہ گزشتہ روز کیا گیا۔ فیصلے سے قبل قانونی ماہرین سے بھی مشاورت کی گئی۔ جی ایچ کیو کا مقدمہ تھانہ آرے بازار میں درج ہے جبکہ حساس ادارے کے دفتر پر حملے کا مقدمہ تھانہ نیو ٹاؤن میں درج ہے۔