171
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پنجاب حکومت نے زمان پارک میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے پولیس وین پر حملہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ ایلیٹ فورس کی ٹیم اور گاڑی پر حملہ کرنے والے شرپسندوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ لاہور میں پی ایس ایل میچ سے واپس آنے والی پولیس وین پر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے حملہ کیا تھا۔
پی ٹی آئی کارکنوں کے پھر زمان پارک کا کنٹرول سنبھال لیا،بیرئرز دوبارہ تعمیر
دوسری جانب لاہور پولیس نے زمان پارک سے گرفتار 3 طلباء کو ورثاء کے حوالے کردیا۔
پولیس نے طالبات کی کم عمری کی وجہ سے ان کے خلاف کارروائی کرنے سے گریز کیا اور بچوں کو والدین کا سہارا بننے کا مشورہ دیتے ہوئے رہا کردیا۔
والدین نے لاہور پولیس کے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے اقدام کو سراہا۔