اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے غربت کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس سال بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے صارفین کو تیسری قسط براہِ راست ان کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کی جائے گی۔
یہ اجلاس غلام علی تالپور کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں سیکرٹری بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نے بریفنگ دی کہ صارفین کے سم کارڈز کو بینک اکاؤنٹس کے ساتھ لنک کیا جائے گا۔ صارفین کو سم کارڈز وزارتِ آئی ٹی کے ذریعے جاری کیے جا رہے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے راستے رقوم براہِ راست بی آئی ایس پی کے صارفین کو منتقل کی جائیں گی، اور سیکرٹری نے بتایا کہ نادرا کے ساتھ بھی بات چیت جاری ہے تاکہ ٹرانزیکشن چارجز کم سے کم کیے جا سکیں۔
بی آئی ایس پی کے صارفین رقم چھ بڑی بینکوں کی کسی بھی برانچ سے نکلوانے کے اہل ہوں گے۔ اس سال کی تیسری قسط کا زیادہ تر حصہ کیس کی بجائے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کیا جائے گا تاکہ رقم کی ترسیل میں سہولت اور شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔