87
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ الیکشن سے متعلق فیصلے آئین کے مطابق ہونے چاہئیں۔ایوان صدر سے جاری پریس نوٹ کے مطابق نگراں وفاقی وزیر قانون و انصاف احمد عرفان اسلم نے ایوان صدر میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی۔
ملاقات میں ملک میں عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق کئی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر مملکت نے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے کل کے اس بیان کو سراہا کہ نگران حکومت اس معاملے پر سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کی پاسداری کرے گی۔
صدر مملکت نے آئین کی بالادستی کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فیصلے آئین کی روح کے مطابق ہونے چاہئیں۔