نبی اکرم ؐ کا یوم ولادت،یو اے ای کا 12 ربیع الاول کو تعطیل کا اعلان

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) آپ ؐ کی تشریف لانے کی خوشی ، متحدہ عرب امارات نے 12 ربیع الاول کو چھٹی کا اعلان کر دیا ۔عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وفاقی اتھارٹی برائے انسانی وسائل نے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا ہے کہ وفاقی حکومت نے 12 ربیع الاول کی تعطیل کا سرکلر جاری کر دیا ہے۔انسانی وسائل اور امارات کی وزارت نے اعلان کیا کہ 15 ستمبر 2024 بروز اتوار کو سرکاری اداروں سمیت نجی شعبے کے ملازمین کے لیے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت کی یاد میں عام تعطیل ہوگی۔

یہ فیصلہ 2024 کے لیے سرکاری اور نجی شعبوں کے لیے عام تعطیلات کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کی کابینہ کی قرارداد کے مطابق ہے۔وزارت کے بیان میں متحدہ عرب امارات کے شہریوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں اگلی عام تعطیل قومی دن کے سلسلے میں 2 اور 3 دسمبر کو ہوگی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا