173
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 3100 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 3100 روپے کی کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 4 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 658 روپے کمی سے 1 لاکھ 75 ہزار 68 روپے ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 14 ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔
عالمی شرح مبادلہ میں سونے کے ایک اونس کی قیمت 1968 ڈالر ہے۔