الیکشن میں شکست،رشی سونک کا پارٹی قیادت سے مستعفی ہونے کا اعلان

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے برطانیہ کے عام انتخابات میں شکست تسلیم کرتے ہوئے پارٹی کی قیادت سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پارٹی کی شکست کے بعد رشی سونک نے ٹین ڈائوننگ اسٹریٹ کے باہر الوداعی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں تسلیم کرتا ہوں کہ ہم نے ڈیلیور نہیں کیا، میں جلد اپنا استعفیٰ کنگ چارلس کو پیش کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ لیبر پارٹی نے الیکشن جیتا ہے، میں شکست کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں، عوامی توقعات پر پورا نہ اترنے پر معذرت خواہ ہوں، سرکیر اسٹارمر کو ان کی جیت پر مبارکباد دیتا ہوں، وہ ایک مہذب انسان ہیں جن کا احترام کرتا ہوں۔ .
برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نئے سربراہ تک ذمہ داری نبھاتے رہیں گے، وزیراعظم بن کر معیشت کی بحالی کی کوشش کی، مہنگائی کم ہوئی اور معیشت ترقی کر رہی ہے۔
رشی سونک نے کہا کہ عوام نے الیکشن میں اپنا فیصلہ دیا، میں لوگوں کے غصے اور مایوسی کو محسوس کرتا ہوں، میں اس نقصان کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں، سر کیر اسٹارمر کی بطور وزیراعظم کامیابی ہم سب کی کامیابی ہوگی۔
واضح رہے کہ برطانیہ میں 4 جولائی 2024 کو ہونے والے انتخابات میں لیبر پارٹی نے واضح اکثریت حاصل کر لی ہے جس کے بعد پارٹی کے رہنما کیئر سٹار مر اگلے وزیر اعظم ہونگے
اب تک لیبر پارٹی نے پارلیمنٹ کی 648 نشستوں میں سے ہاؤس آف کامنز میں 412 نشستیں حاصل کی ہیں جب کہ کنزرویٹو پارٹی نے 121 نشستیں حاصل کی ہیں۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    Jobs Hiring

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca