سری لنکا کو شکست،پاکستان ڈیف کرکٹ ٹیم نے T20 ورلڈ کپ جیت لیا

ڈیف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل T20 ورلڈ کپ 2024 کے فائنل میں پاکستان ڈیف کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو 88 رنز سے شکست دے دی۔شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ڈیف ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 151 رنز بنائے۔واضح رہے کہ ڈیف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 6 سے 12 مارچ تک شارجہ میں کھیلا گیا جس میں 6 ٹیموں نے حصہ لیا۔دوسری جانب چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پاکستان ڈیف کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ فائنل میں پاکستانی ڈیف کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، باسط عباسی نے بیٹنگ جبکہ جبار علی اور منظور خان نے بولنگ میں شاندار کارکردگی دکھائی۔انہوں نے کہا کہ ڈیف کرکٹ کھلاڑیوں نے ٹیم ورک اور محنت سے فائنل میں سری لنکا کو شکست دی، میرا ماننا ہے کہ جذبہ، ٹیم ورک اور عزم کامیابی کی کنجی ہیں۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    Jobs Hiring

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca