پاکستان اور چین کا دفاعی تعاون فوجی برتری میں بدل گیا،عالمی برادری کا اعتراف

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پاکستان اور چین کا دفاعی تعاون فوجی برتری میں بدل گیا ہے جس کا واضح طور پر پاکستان بھارت کشیدگی میں مظاہرہ کیا گیا۔ 

بین الاقوامی میڈیا نے یہ بھی اعتراف کیا کہ چینی ساختہ J-10C طیارے اور PL-15 میزائلوں نے ہندوستانی فضائیہ کے کئی لڑاکا طیاروں کو مار گرایا۔

فرانس، برطانیہ اور امریکہ کے بڑے ذرائع ابلاغ نے چینی ٹیکنالوجی کی برتری اور پاکستان کی فوجی کامیابی کو تسلیم کیا۔

دی اکانومسٹ کے مطابق چین کے ہتھیاروں نے پاکستان کے ہاتھوں اپنا پہلا بڑا جنگی تجربہ "کامیابی سے” مکمل کر لیا ہے

پاکستانی افواج جدید چینی ٹیکنالوجی سے لیس ہیں اور ہندوستان کے فوجی منصوبوں کو حکمت عملی سے شکست دے رہی ہیں۔

ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اربوں ڈالر مالیت کے بھارتی رافیل طیارے چینی ہتھیاروں کے مقابلے عملی میدان میں غیر موثر ثابت ہوئے ہیں۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ چین سے حاصل کیے گئے فضائی دفاعی نظام، ڈرونز اور ہائپرسونک میزائلوں نے پاکستان کو خطے میں تکنیکی برتری دی ہے اور چین کے تعاون سے تیار کیے گئے پاکستان کے JF-17 تھنڈر طیارے کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com