وزیر دفاع خواجہ آصف کی آزاد کشمیر کے مظاہرین سے پرامن رہنے کی اپیل

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے آزاد کشمیر میں جاری احتجاجی مظاہروں پر ردعمل دیتے ہوئے عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے مظاہرین کو مقبوضہ کشمیر کی ان تین نسلوں کی قربانیوں پر غور کرنا چاہیے جنہوں نے آزادی کے لیے اپنی جوانیاں جیلوں میں گزاری ہیں اور سینوں پر گولیاں کھا کر اپنی تاریخ رقم کی ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ کشمیری عوام روزانہ پاکستان سے محبت کی بھاری قیمت ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ کشمیر کی آزادی کی جنگوں میں پنجابی، پختون، بلوچ اور سندھی فوجیوں نے اپنی جانیں قربان کیں، اور پاکستان نے ہمیشہ کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے رہنے کے لیے اپنے وجود کو داؤ پر لگایا ہے۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ ان کے انتخابی حلقے سیالکوٹ میں کشمیری مہاجرین کی بڑی تعداد آباد ہے، اور اکتوبر 1947 میں جب جموں سے سیالکوٹ کی طرف ہجرت ہوئی تو ایک لاکھ کشمیری مسلمان شہید ہوئے، ہزاروں خواتین کو اپنی عزتوں کی قربانی دینا پڑی اور کئی کو اغوا کیا گیا۔ ان کے مطابق آج بھی ان علاقوں کے گھروں میں ایسے خاندان بستے ہیں جنہوں نے پاکستان سے محبت کی قیمت اپنی جانوں سے ادا کی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔