اردو ورلڈکینیڈا ( ویب نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کو ان کے متنازعہ ٹوئٹ پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
نجم سیٹھی نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) صرف سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ پر حملہ کرے گی کیونکہ انہوں نے معاہدے توڑ ے ہیں، اس لیے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ .
تنقید کے بعد نجم سیٹھی نے ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیا تھا
یہ شخص سٹیٹ سیکورٹی اسٹیبلشمنٹ کاموازنہPSL سے کر رہا ھے.کہنےکامطلب ھے سیکورٹی اسٹیبلشمنٹ پہ حملہ حلال ھےاور PSL پہ حرام. یہ ھماری فوج اور پولیس کی جانوں کوئ حرمت نہیں اطمینان ھے PSL محفوظ ھے.یہ ھےھماری اشرافیہ صرف اپنا مفاد عزیز ھےقومی سلامتی اور قیمتی جانیں ڈسپوزیبل ھیں pic.twitter.com/iBBgkzZRis
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) February 18, 2023
خواجہ آصف نے نجم سیٹھی کے ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس شخص نے ریاست کی سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کا پی ایس ایل سے موازنہ کیا اور کہا کہ سیکیورٹی فورسز پر حملہ حلال اور پی ایس ایل حرام ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس شخص کے لیے فوج اور پولیس کی جانیں اہمیت نہیں رکھتیں، وہ صرف پی ایس ایل کے محفوظ ہونے پر مطمئن ہیں، واضح ہوگیا کہ ہمارے اشرافیہ قومی سلامتی سے زیادہ اپنے مفادات کو اہمیت دیتے ہیں۔