اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کرانے کی وزارت دفاع کی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔
چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ ساڑھے 11 بجے درخواست کی سماعت کرے گا۔3 رکنی بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
سپریم کورٹ انتخابات کا حکم واپس لے ،وزارت دفاع نے استدعا کردی
وزارت دفاع نے سپریم کورٹ میں سربمہر درخواست جمع کرادی، وزارت دفاع نے دائر درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کا حکم دیا جائے اور سپریم کورٹ پنجاب میں انتخابات کا حکم واپس لے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت سندھ اور بلوچستان اسمبلی کی مدت پوری ہونے کے بعد انتخابات کرانے کا حکم دے اور ملک میں جاری سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر سپریم کورٹ 4 اپریل کا فیصلہ واپس لے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے پنجاب میں انتخابات 14 مئی کو کرانے کا حکم دیا ہے، اس کے علاوہ سپریم کورٹ نے اسٹیٹ بینک کو الیکشن کمیشن کو فنڈز فراہم کرنے کا حکم دیا، تاہم قومی اسمبلی نے فنڈز جاری نہیں کرتے۔ قرارداد مسترد کر دی گئی۔