دہلی، فضائی آلودگی،سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان میچ کا انعقاد خطرے میں

سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان 6 نومبر کو دہلی میں میچ شیڈول ہے اور اس سے قبل آئی سی سی نے دہلی میں فضائی آلودگی کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔ اس حوالے سے ماہرین کی رائے لے کر کھلاڑیوں کی صحت کے تحفظ کا خیال رکھیں گے۔سری لنکا نے ہفتے کو ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں شیڈول ٹریننگ سیشن منسوخ کردیا،

میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکن ٹیم کے ڈاکٹر نے شدید آلودگی کے باعث کھلاڑیوں کو ٹریننگ سے روک دیا جب کہ بنگلہ دیشی اسکواڈ نے ماسک لگا کر ٹریننگ کی، بنگلہ دیش نے جمعہ کو اپنا تربیتی سیشن منسوخ کر دیا تھا۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ آئندہ دو روز میں دہلی میں آلودگی میں بہتری کا کوئی امکان نہیں، ایئر کوالٹی انڈیکس بڑھنے سے میچ خطرے میں پڑ سکتا ہے جب کہ انتظامیہ کھلاڑیوں کو ڈگ آؤٹ کے بجائے ڈریسنگ روم میں بٹھانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں اسٹیڈیم کے اطراف کے علاقوں میں چھڑکاؤ کرنے کا منصوبہ بھی بنایا گیا ہے جب کہ جمعرات کو دہلی میں فضائی ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا