اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )نئی مردم شماری پر حلقہ بندیوں کی حد بندی آج سے شروع ہوگی اور آج الیکشن کمیشن کے اجلاس میں حلقہ بندیوں کی حد بندی کے لیے ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔
الیکشن کمیشن آج سے حلقہ بندیوں کا باضابطہ آغاز کرے گا اور پہلے مرحلے کے تحت حلقہ بندیوں کے حوالے سے کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔
آج کے اجلاس میں حلقہ بندی کمیٹیاں بنائی جائیں گی، کمیٹیاں وفاقی دارالحکومت اور صوبوں کے لیے بنائی جائیں گی جن سے ضلع کے نقشے، آبادی سمیت ضروری ڈیٹا حاصل کیا جائے گا۔
کمیٹیاں 31 اگست تک ضلع کی مردم شماری رپورٹ سمیت دیگر معلومات حاصل کریں گی۔ حلقہ بندیوں کے تیسرے مرحلے میں کمیٹی کی چار روزہ تربیت یکم ستمبر سے شروع ہو گی۔ ابتدائی حلقہ بندیاں 8 ستمبر سے 7 اکتوبر تک مکمل کی جائیں گی۔
9 اکتوبر کو ابتدائی حلقہ بندیوں کی تفصیلات شائع کی جائیں گی جس پر 10 اکتوبر سے 8 نومبر تک اعتراضات یا تجاویز داخل کی جا سکیں گی، الیکشن کمیشن 10 اکتوبر سے اعتراضات کی سماعت کرے گا اور 14 دسمبر کو حتمی حلقہ بندیوں کا فیصلہ کرے گا۔