قانون کی حکمرانی کے بغیر جمہوریت قائم نہیں ہوسکتی،قوم عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے ، عمران خان

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ قانون کی حکمرانی کے بغیر جمہوریت قائم نہیں ہوسکتی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہائی کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ایک مضبوط، آزاد، قابل اعتماد عدلیہ قانون کی حکمرانی کو یقینی بناتی ہے اور آئین کا تحفظ کرتی ہے۔

سابق وزیراعظم نے ایک ٹویٹ میں مزید کہا کہ قوم انتخابات سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو سراہتی ہے، آئین کی بالادستی اور عدالتی نظام میں امید کی بحالی کے لیے عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے۔

علاوہ ازیں صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گوجرانوالہ چوہدری پرویز عابد ہرل ایڈووکیٹ کی قیادت میں وکلا کے وفد نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی، اس موقع پر انہوں نے باضابطہ طور پر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔

وکلا کے وفد نے ملک میں قانون کی بالادستی کے لیے عمران خان کی کوششوں کی مکمل حمایت کا اعلان بھی کیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com