جمہوریت کا گلہ گھونٹا جارہا،آپ عمران کی محبت دلوں سے نہیں نکال سکتے،یاسمین راشد

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت کا گلا گھونٹادیا جا رہا ہے اور عوام کی آواز کو خاموش کیا جا رہا ہے
لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر پی ٹی آئی رہنما اور سابق صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد نے صحافیوں کو ایک خط دیا، جس میں انہوں نے ہائیکورٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
یاسمین راشد نے کہا ہے کہ جمہوریت کا گلا گھونٹ دیا جا رہا ہے، عوام کی آواز کو دبایا جا رہا ہے، اس پر نظر ثانی کریں، یہ ظلم بند کریں۔ یہ ظلم پاکستان کو تباہ کر دے گا۔ آپ ظلم اور جبر سے عمران خان کی محبت کسی کے دل سے نہیں نکال سکتے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں نے جس ظلم کا سامنا کیا اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ 8 فروری کو لوگوں نے باہر نکل کر دنیا کو بتایا کہ ہمارا لیڈر عمران خان ہے۔ تحریک انصاف عمران خان کے حقیقی آزادی کے نعرے کے ساتھ کھڑی ہے،
سابق صوبائی وزیر نے کہا کہ فارم 47 حکومت جس طرح جمہوریت کا گلا گھونٹ رہی ہے اس سے نہ صرف تحریک انصاف بلکہ ہر سیاسی جماعت کو نقصان پہنچے گا۔ تاریخ گواہ ہے کہ جو کسی کو گالی دیتا ہے وہ اسی کی طرف لوٹتا ہے۔ پرامن احتجاج جمہوریت کا حسن ہے، آپ اس احتجاج کو نہیں روک سکتے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آپ لوگوں کو آئی ایم ایف کا بنایا ہوا بجٹ ماننے پر مجبور کر رہے ہیں۔ فارم 47 کی حکومت پاکستان کے عوام کو قبول نہیں۔ چوری شدہ مینڈیٹ واپس کریں تاکہ حقیقی حکومت ملک کی باگ ڈور سنبھال سکے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    Jobs Hiring

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca