جمہوریت پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے،مریم نواز

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ جمہوریت پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔
مریم نواز نے جمہوریت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ جمہوریت زندہ باد، پاکستان پائندہ آباد، جمہوریت کے تحفظ کے لیے محمد نواز شریف سمیت تمام جمہوریت پسند رہنماؤں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا۔
انہوں نے کہا کہ جمہوریت پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے، معاشی اور سیاسی استحکام مضبوط جمہوریت سے ہی ممکن ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ جمہوریت عوام کو اپنے نمائندوں کے ذریعے اپنے فیصلے خود کرنے کا اختیار دیتی ہے، جمہوریت کے استحکام سے ملک میں ترقی اور خوشحالی آتی ہے، جمہوریت کا نظام آگے بڑھنے کا راستہ دکھاتا ہے، جمہوریت سماجی انصاف اور عوامی فلاح کی ضمانت دیتی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔