شکاگو میں ڈیموکریٹک پارٹی کا قومی کنونشن ،بائیڈن جمہوریت کے چمپئن ہیں،ہیلری کلنٹن

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکہ میں صدارتی انتخابات کی مہم عرو ج پر ، شکاگو میں ڈیموکریٹک پارٹی کے قومی کنونشن شروع ، سابق خاتون اول ہلیری کلنٹن اور دیگر اہم رہنمائوں نے خطاب کیا ہے۔امریکی صدر جو بائیڈن آج ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن میں ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس کے حق میں اہم تقریر بھی کریں گے۔

امریکہ کی سابق خاتون اول ہیلری کلنٹن نے ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن میں اپنے خطاب میں صدر جو بائیڈن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بائیڈن اندرون اور بیرون ملک جمہوریت کے چیمپئن رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو بائیڈن وقار، شائستگی اور قابلیت کو وائٹ ہاؤس میں واپس لائے اور بتایا کہ سچے محب وطن ہونے کا کیا مطلب ہے۔ڈیموکریٹک پارٹی کے قومی کنونشن میں امریکہ بھر سے مندوبین اور پارٹی کے اہم رہنما شریک ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔